منگلورو ،5 ؍ اپریل (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے مشہور 'کوکے سبرامنیا' مندر کی انتظامیہ پر مندر کی 'ہیتھا رکھشنا سمیتی' نے بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت کی چیزوں کو عام قیمت سے زیادہ مہنگی قیمت پر خرید کر مندر کے خزانے کو چونا لگایا جا رہا ہے ۔
کوکے سبرامنیا ہتھا رکھشنا سمیتی کے صدر مہیش کمار کریکلا نے کہا کہ سرکاری محکمہ کی تحویل والے اس مندر کی انتظامیہ مندر کے لئے ضروری چیزیں خریدنے کے لئے ٹینڈر طلب نہیں کرتی اور براہ راست صرف 'جنتا بازار' سے اونچے داموں پر خریداری کرتی ہے ۔ اس طرح وہ مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہے ۔ انہوں نے بدعنوانی کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے 3 ٹن گُڑ خریدا ہے جس کی عام قیمت 38 سے 40 روپے فی کلو ہے جبکہ کمیٹی نے اسے 58 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا ہے ۔
مہیش کمار نے مانگ کی ہے کہ ان معاملات کی تحقیقات کی جائے اور ٹینڈر کے طلب کرکے مال خریدنے کا لازمی کیا جائے تاکہ بھکتوں کے چڑھاوے کی رقم کو غلط طریقوں خرچ کرنے کا سلسلہ ختم ہو ۔